نئی دہلی،7فروری(ایجنسی) بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان عالمی سطح پر پیلی دھات میں گذشتہ دنوں آنے والی زبردستتیزی کا اثر آج دہلی صرافہ بازار میں دیکھنے کو ملا جہاں سونا 200 روپیچمک کر تین ماہ کی بلند ترین سطح 29850 روپے فی دس گرام اور چاندی 350 روپے اچھل کر 42800 روپے فی کلو گرام
تک پہنچ گئی۔
ان دونوں قیمتی دھاتوں کی پچھلے سال 10 نومبر کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے۔
سونا مسلسل دوسرے دن اور چاندی تیسرے دن چڑھی ہے۔